• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کی تعمیرنو کے لیے ڈونرز کانفرنس 10 اکتوبر کو مصر میں ‌ہو گی

پیر 08-09-2014
in غزہ
0
plf 10Oct
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین نائب وزیراعظم زیاد ابو عمر نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی کی تعمیرنو کے لیے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس پیش آئندہ ماہ اکتوبر کی 10 تاریخ کو مصر کے صدر مقام قاہرہ میں منعقد ہو گی جس میں عالم اسلام اور دوسرے ممالک سے مندوبین شرکت کریں گے۔

 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک انٹرویو میں فلسطینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے کاموں میں اسرائیل کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے فلسطینی قیادت کے عالمی رہ نماؤں سے بھی رابطے ہیں۔ ہم عالمی برادری کے ذریعے اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں تعمیراتی سامان کی منتقلی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
 
ایک سوال کے جواب میں زیاد ابو عمرو کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کی تعمیر نو میں امداد فراہم کرنے کے لیے مجوزہ ڈونرز کانفرنس کے انعقاد میں بھی روڑے اٹکانے کی سازشیں کر رہا ہے لیکن صہیونی حکومت کی کسی سازش کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا جائے گا۔
 
انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام ممالک اور فلسطینی تنظیموں کی توجہ غزہ کی پٹی میں ہنگامی بنیادوں پر تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں پر مرکوز ہے۔ فلسطینی حکومت غزہ کے شہریوں‌ کی مشکلات کم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔
 
ایک دوسرے سوال کے جواب میں فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ فلسطینی حکومت ڈونرز کانفرنس میں شرکت کی بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی حالیہ جنگ کے نتیجے میں‌ ہونے والی تباہی اور تعمیرنو سے متعلق ایک رپورٹ مرتب کی جا رہی ہے۔
 
ڈونرز کانفرنس میں یہ رپورٹ پیش کی جائے گی اور اس کی روشنی میں عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی جائے گی۔ انہوں ‌نے عالمی برادری سے ڈونرز کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے بڑھ چڑھ کر امداد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.