• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں زراعت کے شعبے کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان

اتوار 07-09-2014
in غزہ
0
plf agriculture
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ کی پٹی میں وزارت زراعت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وسط جولائی سے اگست کے آخر تک جاری رہنے والے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں زراعت کے شعبے کو 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے۔ بمباری کے نتیجے میں فصلیں، باغات اور لائیو اسٹاک سب برابر متاثر ہوئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت زراعت کے ڈائریکٹر پلاننگ انجینیر نبیل ابو شمالہ نے مقامی این جی اوز کے  نمائندگان کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ غزہ میں صہیونی فوج کی بمباری سے زراعت کے شعبے کو 350 ملین ڈالر براہ است اور 200 ملین ڈالر بالواسطہ طور پر نقصان پہنچا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نبیل ابو شمالہ کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج نے بمباری کرکے غزہ کی نصف زرعی اراضی جو کہ ایک لاکھ 40 ہزار دونم بنتی ہے کو تباہ کیا۔ اس کے علاوہ بمباری کے نتیجے میں فلسطینی کسان اور کاشت کار گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ قریبا دو ماہ تک وہ اپنی فصلوں کی دیکھ بحال نہیں کرسکے ہیں جس کے نتیجے میں فصلات تباہ ہوگئیں اور یوں بالواسطہ طور پر نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں ‌نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں 70 اعشاریہ 08 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ پانی کے شعبے میں 68 ملین ڈالر، ماہی گیری کو 10 ملین ڈالر اور غلہ جات کو 11 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

صہیونی فوج نے دانستہ بمباری میں پانی کی فراہمی کے لیے کام کرنے والی 70 اسکیموں کو تباہ کیا جبکہ 34 ہزار 500 ایکڑ رقبے پر مشرقی غزہ کی پٹی میں کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.