اردن سے متصل مقبوضہ علاقے وادی اردن میں المالح کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تازہ جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔ ان جنگی مشقوں میں فلسطینی بدؤں کےخلاف کارروائی اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی تربیت دی جا رہی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وادی المالح ایک مقامی ذریعے اور عینی شاہدین نے بتایا کہ جمعرات سے جاری جنگی مشقوں میں صہیونی فوج کے سیکڑوں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ جمعرات کو دسیوں جیپیں، ٹرک اور سیکڑوں فوجی اہلکا المالح کے پہاڑوں علاقوں پر جمع ہوگئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے جنگی مشقیں شروع کردیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے المالح کے پہاڑی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے مقامی سطح پر سات فلسطینی قصبوں کے راستوں پر شہریوں کی آمدو رفت بھی روک دی ہے۔ جس جگہ جنگی مشقیں جاری ہیں۔ اس کی ناکہ بندی کیے جانے کے بعد فلسطینیوں کو اس کے قریب نہیں جانے دیا جا رہا ہے۔