• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے محاصرے کے خاتمے تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ‌ہوں ‌گے: ترکی

بدھ 03-09-2014
in غزہ
0
plf turkey
0
SHARES
0
VIEWS

ترکی میں احمد دائود اوگلو کی سربراہی میں قائم ہونے والی نئی حکومت نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل غزہ کی پٹی پر مسلط معاشی پابندیاں ختم کرتے ہوئے فلسطینیوں‌ پر اپنے مظالم بند نہیں کرتا اس وقت تک صہیونی ریاست سے تعلقات بحال نہیں‌ ہو سکتے ہیں۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نو منتخب ترک وزیرِ اعظم احمد دائود اوگلو نے کہا کہ ان کی حکومت اور پوری ترک پارلیمنٹ عالمی برادری کے ساتھ چلے گی۔ ترکی کی خارجہ پالیسی بنیادی انسانی حقوق کی حمایت پر قائم رہے گی اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کےحل پر زور دیا جاتا رہے گا۔
 

ترکی میں سیاسی تبدیلی کےبعد اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پامال کر رہا ہے۔ اس نے معصوم اور بے یارو مدد گار فلسطینی شہریوں پر ظالمانہ نوعیت کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ اس لیے اسرائیل پہلے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرے  اور فلسطینیوں ‌پر مظالم کا سلسلہ فوری ختم کیا جائے۔ اس کے بعد صہیونی ریاست سے تعلقات کے قیام میں‌ کوئی بات ہو سکتی ہے۔
 

خیال رہے کہ ترکی اور اسرائیل کےدرمیان پچھلے چھ سال سے تعلقات تعطل کا شکار ہیں۔ سنہ 2008ء میں اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملے کے بعد ترکی نے صہیونی ریاست سے ہر قسم کے سفارتی و دیگر تعلقات توڑ لیے تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.