فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں منگل کے روز ایک نامعلوم شخص کے چاقو سے حملے میں ایک یہودی آباد کار زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والا یہودی ایک ٹیکسی ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ "ایال” راہ داری کے قریب الخلیل شہر کے داخلی راستے پر پیش آیا۔ زخمی ہونے والے یہودی آباد کاروں کو اسرائیل کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
