• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل: %59 یہودیوں نے اپنی حکومت کو غزہ جنگ میں شکست خوردہ قرار دیا

جمعرات 28-08-2014
in غزہ
0
plf 59
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل میں سامنے آنے والے تازہ رائے عامہ کے جائزوں میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی حالیہ جنگ میں اسرائیلی حکومت کی شکست کو کھلے الفاظ میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ عبرانی ٹی وی کی ویب سائیٹ پر کیے گئے ایک عوامی سروے میں 59 فی صد رائے دہندگان نے غزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ سروے میں صرف 32 فی صد رائے دہندگان نے حکومت کی حمایت کی۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف دو دنوں کے اندر وزیراعظم نیتن یاھو کی عوامی مقبولیت 37 فی صد سے کم ہو کر 32 فی صد پر آ گئی ہے۔ دو ہفتے قبل نیتن یاھو کی عوامی مقبولیت 65 فی صد تھی جوکہ اب 55 فی صد ہے جبکہ مقبولیت تین ہفتوں میں 82 فی صد سے نیچے 55 فی صد پر آ گئی ہے۔
 
سروے جائزے میں میں بتایا گیا ہے کہ 54 فی صد یہودی آباد کار غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے مخالف ہیں جبکہ 37 فی صد نے جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔ 29 فی صد کا کہنا ہے کہ جنگ میں اسرائیل کو فتح ہوئی ہے۔
 
البتہ عوام میں فوج پر اعتماد اب بھی برقرار ہے۔ اس سروے میں بتایا گیا ہے کہ 83 فی صد عوام فوج کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ صرف 12 فی صد نے فوج پرتنقید کی ہے۔
 
خیال رہے کہ سات جولائی 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ اسرائیلی فوج کی جنگ 26 اگست کی شام تک جاری رہی۔ اس عرصے میں صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر مجموعی طور پر 5263 فضائی، زمینی اور بحری اطراف سے حملے کیے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.