اسرائیل کے زیر تسلط شام کے علاقے وادی گولان میں شام کی باغی فوج کی فائرنگ سے اسرائیلی فوج کا ایک سینیٕر افسر شدید زخمی ہو گیا۔
اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق زخمی فوجی افسر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے حیفا شہر کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
ریڈیو رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز شام کے علاقے سے تین راکٹ وادی گولان میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر داغے گئے۔ یہ راکٹ القنیطرہ گذرگاہ کے قریب پھینکے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں فوجی بنکروں کو نقصان پہنچا۔
ادھر الجزیرہ ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شامی باغیوں نے شامی فوج کے ساتھ لڑائی کے بعد وادی گولان کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔ آزاد کرائے گئے علاقوں میں اسرائیل سے متصل القنیطرہ گذرگاہ بھی شامل ہے۔