• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 4 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قطر کو "دشمن ریاست” قرار دینے کے لیے اسرائیل میں قانون سازی

بدھ 27-08-2014
in عالمی خبریں
0
plf enemystate
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی پارلیمنٹ "کنیسٹ” میں ایک نیا مسودہ قانون بحث کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جس میں خلیجی ریاست قطر کو دشمن ملک قرار دیا جائے گا۔ قانون کی منظوری کے بعد قطری پاسپورٹ پر کوئی بھی شخص مقبوضہ فلسطین کے علاقوں اور اسرائیل میں داخل نہیں‌ ہوسکے گا۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار "معاریف” کی رپورٹ کے مطابق "لیکوڈ” پارٹی کے رکن ڈانی ڈانون نے یہ مسودہ قانون تیار کیا ہے، جسے جلد ہی بحث کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی رکن کنیسٹ "ڈانی ڈنون” نے کہا کہ قطر  ہمارے لیے اس لیے ایک دشمن ریاست ہے کیونکہ وہ ہمارے قاتل فلسطینوں اور حماس جیسے دہشت گرد گروپوں کی مالی مدد کررہا ہے۔ یہودی آباد کاروں کے خون میں وہ تمام ممالک ملوث ہیں جو حماس اور دوسرے فلسطینی گروپوں کی مالی مدد کرتے ہیں۔

اس لیے ہم نے ایک مسودہ قانون تیار کیا ہے جس میں ہم قطر کو باضابطہ طور پر ایک دشمن ملک قرار دینے کی کوشش کریں ‌گے تاکہ اس کے بعد کوئی قطری باشندہ اپنے ملک کے پاسپورٹ پر ہمارے ہاں آنے کی ہمت نہ کرسکے۔ انہوں ‌نے کہا کہ قانون کی منظوری کے بعد عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی کنیسٹ کے ارکان حنین الزعبی اور جمال زحالقہ بھی قطر کے دوروں پر نہیں جا سکیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.