• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت سے سابق فلسطینی وزیر کو 10 ماہ قید کی سزا

منگل 26-08-2014
in فلسطین
0
plf 10months
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک فو جداری عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رہ نما اور سابق وزیر و رکن قومی اسمبلی انجینیر وصفی قبہا کو 10 ماہ قید کا حکم دیا ہے۔ انہیں تین ماہ قبل اس وقت جنین شہر سے حراست میں لیا گیا تھا جب الخلیل میں وسط جون کو تین یہودی لڑکے اچانک لاپتا ہو گئے تھے۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گرفتاری کے بعد تین ماہ تک قبہا کو انتظامی حراست میں رکھا گیا تھا تاہم حال ہی میں انہیں باضابطہ جیل بھیجنے کے لیے ان پر اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے منظم کرنے اور فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے ریلیاں نکالنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اسی الزام کے تحت صہیونی عدالت نے انہیں دس ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
 
خیال رہے کہ سابق فلسطینی وزیر برائے امور اسیران کو 15 جون کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس سے قبل 28 مئی کو ان کے اکلوتے بیٹے اسامہ قبہا کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اسامہ اس وقت مقبوضہ فلسطین میں قائم "مجد” جیل میں قید ہے۔
 
وصفی قبہاء کو پہلی مرتبہ گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل انہیں اسرائیلی فوج 09 بار گرفتار کر چکی ہے  
 
وہ کم سے کم 13 سال اسرائیلی جیلوں میں قید رہے ہیں۔ بئرسبع کی جیل میں انہوں نے 11 سال جیل کاٹی، جہاں انہیں شوگر اور بلڈ پریشر جیسے امراض بھی لاحق ہوئے ہیں۔ ان کے ایک بھائی امجد قبہا کو 19 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ اب تک وہ 11 سال قید پوری کر چکے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.