غزہ میں ایک فیلڈ آبزرویٹر نے "مرکز اطلاعات فلسطین” کو بتایا کہ صہیونی فوج کے "ایف 16” جنگی طیارے نے وسطی غزہ میں الزھراء اسکول اور اس سے ملحقہ مسجد پر میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی مکان بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے اور مسجد بھی شہید ہو گئی۔
غزہ میڈیکل حکام کے مطابق بمباری کے نتیجے میںزخمی ہونے والے 27 افراد کو الشفاٰء میڈیکل کمپلیکس میں لایا گیا ہے جہاں ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں ہے۔ خیال رہے کہ وسطی غزہ کا علاقہ گنجان آباد سمجھا جاتا ہے جہاں ہرطرف مکانات اور عام شہریوں کی رہائش گاہیں ہیں۔
ادھر مشرقی غزہ میں الشجاعیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے شہریوں کے ایک مجمع پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زیتون کالونی السمونی نامی شہری کے مکان پربھی میزائل حملے کی اطلاع ہے تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
