اسرائیلی وزارت داخلہ کے زیرِانتظام "لینڈ اتھارٹی” نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں یہودی آباد کاروں کے لیے سیکڑوں نئے مکانات کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں۔
اسرائیل کے عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاری شدہ ٹینڈر کے بہ موجب جنوبی بیت المقدس کی "گیلو” کالونی میں 708 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ صہیونی لینڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں سیکڑوں مکانوں کی تعمیرات کی غرض سے جلد نئے ٹینڈر اور ٹھیکے جاری کرے گی، جن کی تیاریاں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس میں یہودی توسیع پسندی کے اس بڑے منصوبے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ عالمی برادری کی توجہ ان دونوں غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری اور اس کی روک تھام پر مرکوز ہے۔ اسرائیلی حکومت نے عالمی اور علاقائی توجہ کے ہٹنے کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیت المقدس میں توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل بھی شروع کر رکھی ہے۔
دوسری جانب مسجد اقصیٰ کو بھی روز مرہ کی بنیاد پر لاحق خطرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہودی آبادکاروں کے جتھے آئے روز قبلہ ِ اول میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔