• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی سازش، مدعی سست گواہ چست

ہفتہ 05-12-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine-cartoon متحدہ عرب امارات کے اخبار ’’البیان ‘‘نے مقبوضہ بیت المقد س کو یہودیانے کی سازش پر مسلمانوں کی خاموشی کی مذمت کی ہے- اخبار نے ’’بیت المقدس کو خالی کیے جانے پر عرب ممالک کی خاموشی ‘‘ کے عنوان سے اداریے میں لکھا ہے کہ مشرقی بیت المقدس کو یہودیانے کی کارروائی جاری ہے- اس کارروائی میں جس تیزی سے اضافہ ہو اہے وہ پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا- اسرائیل جلد ازجلد دومقاصد حاصل کرنا چاہتاہے- پر وہ بیت المقدس کا ڈیموگرافک توازن یہودیوں کے حق میں کرنا چاہتاہے اور وہ مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے کا جغرافیائی تعلق ختم کرنے کے لئے کوشاں ہے – اخبار مزید لکھتا ہے کہ تعجب کی بات ہے کہ اسرائیل کی سازشوں کے مقابلے میں مسلمانوں کا ردعمل نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اس کے برعکس یورپی ممالک نے اسرائیلی سازش کے خلاف آواز بلند کی ہے اور اسے لگا م ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے- حیران کن امر یہ ہے کہ جن کا مسئلہ ہے وہ خاموش ہیں جبکہ یورپی ممالک متحرک ہوگئے ہیں- مدعی سست گواہ چست والا معاملہ ہے – اخبار لکھتاہے کہ اسرائیل نے بیت المقدس سے فلسطینیوں کے خاتمے کے لئے ہر قسم کے ذرائع استعمال کئے ہیں ان کے گھروں کو خریدا گیا ، جو گھر خریدے نہ جاسکے انہیں مسمار کر دیا گیاہے- فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کیاجا رہاہے – فلسطینی اداروں کو بند کیا جا رہا ہے- مسجد اقصی کو شہید کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہے ۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.