مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا سے آنے والے امدادی وفد کی قیادت حکومت کے اہم مندوب داتو سیری عزیز رحیم کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ وفد میں ملائیشیا کی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے اداروں کے مندوبین، ملائیشیا میں فلسطینی سفیر انور الآغا، مصرمیں ملائیشیا کے سفیر اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔ یہ وفد مصر کے راستے گذشتہ روز رفح گذرگاہ سے غزہ داخل ہوا جہاں شہریوں نے مہمان وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
پی آئی سی کے نامہ نگار کے مطابق ملائیشیا کا امدادی وفد اپنے ہمراہ طبی سامان اور دیگرضروری اشیاء بھی لایا ہے تاہم ان کے غزہ آنے کا اصل مقصد اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے ہونے والی تباہی کے بعد شہر کی تعمیر نو کے حوالے سے مزید امداد کا اندازہ لگانا ہے۔
