مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت خارجہ کے زیرانتظام شہر میں اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے اور غیرملکی وفود کے استقبال کے لیے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت سے چار اہم شخصیات امدادی سامان کے ساتھ غزہ پہنچنے کے لیے قاہرہ پہنچیں لیکن مصری حکام نے انہیں ادویات اور دیگر سامان کے ہمراہ غزہ جانے سے سختی سے روک دیا۔
کمیٹی نے مصری حکومت کے اس طرز عمل کو "نامناسب” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قاہرہ حکومت نے غیرملکی امدادی وفود کو روک کر اسرائیل کو خوش کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔ وہ اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کمیٹی نے مصر سے رفح بارڈر کو مسقل بنیادوں پر کھولنے اور ہر قسم کے غیرملکی امدادی سامان کو غزہ تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا۔