• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل۔فلسطین عارضی جنگ بندی کی مدت میں پانچ روز کی توسیع

جمعرات 14-08-2014
in غزہ
0
plf 5days
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی پٹی میں بالواسطہ طور پر جاری جنگ بندی بات چیت کے دوران فریقین نے مزید پانچ روز کے لیے جنگ بندی کی مدت میں توسیع کی ہے۔ فریقین میں مشاورت کا عمل بدستور جاری ہے۔

فلسطینی وفد کے سربراہ اور الفتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن عزام الاحمد نے میڈیا کو بتایا کہ قاہرہ میں رات گئے تین روزہ جنگ بندی کی مدت میں عارضی طور پر مزید پانچ دن کے لیے توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ روز کی عارضی توسیع کا مقصد مستقل جنگ بندی کے لیے باہمی صلاح مشورے کا عمل جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی مذاکراتی وفد اپنے دیرینہ اور قومی نوعیت کے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
ایک سوال کے جواب میں عزام الاحمد کا کہنا تھا کہ عارضی جنگ بندی میں پانچ روز کی توسیع سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے منفی اثرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتا کیونکہ صہیونی وفود کی مسلسل قاہرہ آمد و رفت بھی جاری ہے۔ کوئی بھی اسرائیلی وفد پابندی سے وہاں نہیں ٹھہرا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا اسرائیل غزہ کی پٹی می معاشی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے یا نہیں توعزام الاحمد کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے ضمن میں بہت سے نکات پر اتفاق ہوگیا ہے تاہم بات چیت کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے حالات کو پرسکون بنانے کی ضرورت ہے۔

ادھر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے  نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں جنگ بندی میں پانچ ایام کی توسیع کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مذاکراتی وفود قاہرہ سے واپس غزہ آرہا ہے اور پرسوں ہفتے سے دوبارہ بات چیت کے لیے قاہرہ جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.