• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

بندرگاہ کا منصوبہ غزہ کی تعمیرو ترقی کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا: تجزیہ نگار

جمعرات 14-08-2014
in غزہ
0
plf gazaport
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے ایک ممتاز معاشی و اقتصادی تجزیہ نگار ڈاکٹر ماہر الطباع نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی نوعیت کی بندرگاہ شہر کا اہم ترین تزویراتی منصوبہ ہے اور اس پر پچھلے دس سال سے غور کیا جا رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر الطباع نے کہا کہ سب سے پہلے غزہ بندرگاہ کے حوالے سے باضابطہ فلسطینی صدارتی فرمان 30 اپریل 2000ء میں جاری ہوا۔ اسی فرمان کے تحت غزہ کی پٹی کے ساحل پر بندرگاہ کی جگہ کا تعین کیا گیا۔ جگہ کا تعین کر لینے کے بعد سابق فلسطینی لیڈر مرحوم یاسر عرفات اور سابق فرانسیسی صدر جاک شیراک نے مشترکہ طور پر اس کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں فلسطینی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بندرگاہ کا منصوبہ سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں ایک غیر معمولی کامیابی کا حامل ہے۔ بندرگاہ کی تعمیر سے فلسطینیوں کے سمندری حقوق کے حصول میں مدد ملے گی۔ اس کے نتیجے میں غزہ کی تعمیرو ترقی میں بہتری آئے گی اور مجموعی طور پر فلسطینی معیشت کو بال و پر لگنے لگیں گے۔ غزہ کی پٹی کی عالمی برادری کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں کا راستہ کھلے گا اور عالمی تجارت کے ساتھ غزہ کی درآمد و برآمدات اور مقامی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ غزہ کی زراعت اور ماہی گیری میں بہتری آئے گی۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور نئے نئے شعبوں میں کام کے مواقع کھلیں گے۔ یوں معاشی طورپر غزہ کی پٹی کے دن بدلنے لگیں گے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں فلسطینی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ بندرگاہ کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل کی اس میں کسی قسم کی مداخلت نہ رہے۔ اگر بری راستوں کی ناکہ بندی کی طرح اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی بندرگاہ کو بھی اپنی گرفت میں رکھنے کی کوشش کی تو فلسطینی عوام کو اس خاطر خواہ کا فائدہ نہیں ہوگا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.