مسجد اقصیٰ کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے سرگرم اسرائیل کی انتہا پسند یہودیوں پر مشتمل تنظیم "ہیکل انسیٹیٹیوٹ” نے مزعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے باقاعدہ فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انتہا پسند یہودی گروپ کے اس خطرناک اقدام کی نشاندہی مسجد اقصیٰ کی تعمیر و مرمت کے ذمہ دار ادارے”اقصیٰ فاؤنڈیشن و ٹرسٹ” کی جانب سے کی گئی ہے۔
اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ انتہا پسند یہودی گروپ نے قبلہ اول کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی سطح پر فنڈز جمع کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہیکل انسٹیٹیوٹ” نامی اس تنظیم نے ایک دستاویزی فلم بھی تیار کی ہے جس میں مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کا فرضہ خاکہ، اس کا نقشہ، تعمیر کے طریقہ کار کے علاوہ منصوبے پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے۔

دستاویزی فلم جسے اسرائیل کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود یہودی گروپوں اور شخصیات کو ارسال کیا گیا ہے میں ان سے ہیکل سلیمانی کی تعمیر میں ہر ممکن مالی معاونت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
ہیکل انسٹیٹیوٹ گروپ کے سربراہ اور سرکردہ یہودی راہب ’’حائیم ریشمان‘‘ کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ کسی بھی منصوبے پر کام کے آغاز سے قبل اس کا نقشہ اور حکومت سے اس کی منظوری لینا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف ہیکل سلیمانی کا تفصیلی نقشہ تیار کر لیا ہے بلکہ متعلقہ حکام سے اس کی منظوری بھی حاصل کر لی ہے۔