• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

جنگ بندی ختم ہونے کے بعد غزہ سے اسرائیل پر 40 راکٹ حملے

جمعہ 08-08-2014
in غزہ
0
plf 40attack
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی کی مدت ختم ہوتے ہی جہاں قابض اسرائیلی فوج نے غزہ پر آتش و آہن کی بارش شروع کر دی وہیں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی دشمن کےخلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں راکٹ داغے ہیں۔

اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعہ 08 اگست کو جنگ بندی کی مدت ختم ہوتے ہی غزہ کی پٹی سے اسرائیلی تنصیبات پر کم سے کم 40 راکٹ داغے گئے۔ خیال رہے کہ 3 روز قبل مصرکی ثالثی کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا جس کے بعد غزہ سے راکٹ حملے روک دیے گئے تھے۔

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز غزہ سے یہودی کالونیوں پر پھینکے گئے راکٹ حملوں میں کم سے کم دو یہودی آباد کار زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دوسرے کو معمولی زخم آئے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو بیئر سبع کے سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کو یہ پیغام دیا تھا کہ  اگر غزہ سے دوبارہ راکٹ داغے گئے تو فوج اس کا سخت جواب دے گی، حماس نے اسرائیل کا پیغام نہیں سمجھا اور راکٹ حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں جس کے بعد فوج بھرپور جوابی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ آج جمعہ کو اسرائیلی فوج کی غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی اور زمینی حملوں میں ایک 10 سالہ بچہ شہید اور کم سے کم 15 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.