مقبوضہ مشرقی بیت المقدس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہر کے مختلف علاقوں سے 27 کم سن بچوں اور نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں غزہ پر اسرائیلی فوجی حملے کے تناظر میں ہونے والی جھڑپوں میں شرکت کی پاداش میں کی گئیں۔
اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے واضح کیا کہ منگل کے روز کی جانے والی گرفتاریوں کے بعد جولائی کے آغاز سے ابتک حراست میں لیے جانے والوں کی تعداد 457 ہو گئی ہے۔
ادھر دوسری جانب مسجد اقصی اور اس کے داخلی دروازوں کے قریب صورتحال انتہائی کشیدہ ہے کیونکہ اسرائیلی پولیس نے 50 برس سے کم عمر کے افراد کے مسجد میں داخلے پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد اس رپورٹ کی اشاعت کے وقت بھی مسجد اقصی میں نماز ادائی کی اجازت نہ ملنے کے خلاف دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
