اسرائیلی وزیر سیاحت عوزی لانڈو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہم نے غزہ کی پٹی میں ایک
اسٹرٹیجک معرکہ کھو دیا ہے۔
عبرانی اخبار میں شائع ہونے والے لانڈو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مدمقابل کو ڈرانے کی صلاحیت میں ڈرامائی طور پر تبدیلی آئی ہے کیونکہ گذشتہ چھبیس دنوں سے اسرائیل نے غزہ پر زمینی، فضائی اور بحری حملے کئے لیکن وہ حماس کا علاج کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
اسرائیلی وزیر سیاحت کے بقول فوج حماس کے ساتھ فیصلہ کن لڑائی میں پس و پیش کر رہی ہے اور یہ بات اسرائیلی فوج کو قوت رداعہ کے لئے انتہائی مہلک پیغام ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
