قابض اسرائیلی فوج نے جمعہ کو علی الصباح جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے علاقے میں تین خاندانوں کا قتل عام کیا۔ صہیونی بربریت کا نشانہ بننے والوں میں الفرا، البریم اور المدنی خاندان کے بے گناہ خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا قتل عام الفرا خاندان کا ہوا جب انہیں اپنے گھر سے بیدخل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران امریکا سے ملنے والے اسرائیلی ڈورن نے گھر پر بم کرایا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہو گئے۔
انہی ذرائع کے مطابق جمعہ کو نماز فجر کے وقت اسرائیلی ڈرون طیارے نے الفرا خاندان کے گھر پر انتباہی میزائل فائر کیا۔ ابھی اہل خانہ نے مکان چھوڑنا شروع ہی کیا تھا کہ اسی ڈرون طیارے نے دو مزید میزائل فائر کر کے مہاجرت پر مجبور خاندان کے بے گناہ افراد کو خون میں نہلا دیا۔
ادھر مشرقی خان یونس کی بلدیہ بنی سھیلا میں اسرائیلی طیاروں نے البریم اور المدنی خاندان کے گھروں پر اسرائیلی جہازوں نے بمباری کی۔ دونوں خاندانوں پر الگ الگ ہونے والے اسرائیلی حملے میں چھے افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ بہت زیادہ تعداد میں افراد کو زخم آئے۔
یاد رہے کہ غزہ کی پٹی میں خان یونس کا علاقہ گذشتہ 25 دنوں سے جاری اسرائیلی حملوں کے بعد تقریبا روزانہ ہی صہیونی جارحیت کا شکار ہوتا ہے۔ اس علاقے میں ہزاروں زخمی اور ابتک 470 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
