• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

محمود عباس شہداء کے خون سے غداری کر رہے ہیں: حماس

ہفتہ 12-07-2014
in حماس
0
plf 12-07-14
0
SHARES
0
VIEWS

 

 

 

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے صدر محمود عباس کےاس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے آزادی کے لیے مسلح جدو جہد کرنے والوں کو "جنگوں کےسودا گر” قرار دیا تھا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محمود عباس کا بیان شہداء کے خون سے غداری اور مظلوم عوام کی قربانیوں کی کھلم کھلا توہین ہے۔ ایسا بیان وہی شخص دے سکتا ہے جو فلسطینیوں کے حقوق کے بجائے اسرائیل کی حمایت کرے۔ محمود عباس سے ایسے بیان کی ہرگز توقع نہیں کی جا سکتی لیکن انہوں نے اسرائیل کی حمایت اور مظلوم عوام کے خلاف بیان دے کر یہ ثابت کر دیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی وہ اپنی قوم کے نہیں بلکہ فلسطینیوں کے قاتلوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حماس اپنی شرائط پر جنگ بندی کرے گی اور دشمن کی جانب سے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے "المیادین” ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حماس نے جنگ بندی کے لیے جو شرائط پیش کی ہیں، وہ غیر ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حساس وقت میں ایک ایک منٹ فلسطینیوں پر بھاری ثابت ہو رہا ہے۔ ہمیں جلد از جلد فائر بندی قبول کرنی چاہیے۔ سیز فائر کے لیے کسی قسم کی پیشگی شرائط فلسطینیوں کے قتل عام کے تسلسل کا باعث بن سکتی ہیں۔

محمود عباس نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے کسی قسم کی ہمدردی کے اظہار کے بجائے صرف اتنا کہا کہ جن کے پیارے جنگ میں مارے گئے ہیں وہ صبر سے کام لیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ چھیڑنے والے چاہے وہ جس طرف بھی ہوں آگ کا کھیل کھیلتے اور جنگ کی تجارت کرتے ہیں۔ میں ایسے لوگوں کے سخت خلاف ہوں۔

محمود عباس نے اپنے انٹرویو میں یہ تو کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو انسان یا ایک قوم نہیں سمجھتا لیکن ساتھ ہی صہیونی ریاست سے مذاکرات بحال کرنے کا بھی عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کے ساتھ میدان جنگ سجانے کی ضرورت نہیں بلکہ ہماری مساعی عالمی اداروں میں فلسطین کو تسلیم کرانے پر مرکوز ہونی چاہئین۔ صدر ابو مازن کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہم پر جنگ مسلط کی اور مظالم ڈھا رہا ہے لیکن ہم اس کا جواب عالمی قانون سے دیں گے۔

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.