• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غزہ پر حملے کے خلاف فلسطین کے دوسرے شہروں میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

ہفتہ 12-07-2014
in فلسطین
0
plf 12-07-13
0
SHARES
10
VIEWS

 

 

 

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی اور نہتے شہریوں کو تباہ کن میزائل حملوں سے نشانہ بنائے جانے پر ملک بھر میں احتجاج کی ایک نئی لہر اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ کل جمعہ کو مقبوضہ مغربی کنارے سمیت مختلف شہروں میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سب سے بڑا جلوس مقبوضہ الخلیل میں نکالا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شہداء نے ہاتھوں میں سبز، سرخ اور سیاہ پرچم، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ روز نماز ترویح کے بعد بھی الخلیل میں جامع مسجد الحسین سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے شہر کے مرکزی گراؤنڈ کی طرف بڑھ رہے تھے کہ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے انہیں گھیرے میں لے کر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ مظاہرین اسرائیل مردہ باد اور القسام، مجادین اور حماس زندہ باد کے نعرے لگانے لگے۔ اس پر اسرائیلی فوج نے ان پر لاٹھی چارج کیا اور ان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں مظاہرین نے فوجیوں اور صہیونی پولیس پر سنگ باری کی۔ شہریوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں

اطلاعات کے مطابق فلسطین کے دیگر شہروں رام اللہ، نابلس اور بیت المقدس میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں اور غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ بیت المقدس میں نکالی گئی ایک ریلی اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.