• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رفح بارڈر کھولنے کا مصری ڈرامہ بے نقاب، زخمی تڑپتے رہے، گذرگاہ دوبارہ بند

جمعہ 11-07-2014
in فلسطین
0
plf 11-07-20
0
SHARES
0
VIEWS

 

 

 

مصری حکام نے جنگ سے متاثرہ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی سے متصل شہر کی بین الاقوامی رفح گذرگاہ چند گھنٹے کھولنے کے بعد دوبارہ بند کر دی ہے۔ مصری حکام کی جانب سے دنیا کو دکھانے کے لیے گذشتہ روز چند گھنٹوں کے لیے گذرگاہ کھولنے کا ڈرامہ رچایا گیا تھا، اس دوران بھی صرف سات زخمیوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی، ایمبولینسوں میں بیرون ملک علاج کے لیے لائےگئے زخمی کئی گھنٹے گاڑیوں میں تڑپتے رہے جنہیں دوبارہ غزہ کے اسپتالوں میں لے جایا گیا۔

خیال رہے کہ میڈیا میں یہ شور برپا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد مصر نے جنگ سے متاثرہ شہر سرحد کھول دی ہے اور اب فلسطینی آزادانہ زخمیوں کو مصر منتقل کر رہے ہیں۔ یہ سب پروپیگنڈہ تھا درحقیقت رفح بارڈر چند گھنٹے سے زیادہ نہیں کھولی گئی۔ گذرگاہ کے کھلے رہنے کے چند گھنٹوں کے دوران بھی محض سات زخمیوں کو بیرون ملک لے جانے کی اجازت دے کر مصر نے زخموں سے چورچور اہالیان غزہ پر”احسان عظیم” کیا ہے۔
غزہ میں ڈائریکٹر گذرگاہ امور ماھر ابوصبحہ نے میڈیا کو بتایا کہ مصری بارڈر حکام کی جانب سے جمعہ کو علی الصباح بتایا گیا کہ گذرگاہ کو فوری طور پر بند کیے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں لہٰذا سرحد پار جانے کے خواہش مند افراد اور زخمی واپس لوٹ جائیں کیونکہ گذرگاہ کے تمام داخلی اور خارجی گیٹ نامعلوم وجوہات کی بناء پر تا اطلاع ثانی بند کیے جا رہے ہیں۔

ماہرابو صبحہ کا کہنا تھا کہ آج جمعہ کو غزہ کی پٹی میں زخمی فلسطینیوں کو لیے کچھ بسیں رفح بارڈر پہنچیں تو انہیں سرحد پار جانے سے روک دیا گیا۔ جب اس کی وجہ پوچھی گئی تو بتایا گیا کہ انہیں ایسا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ مصری حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی سے متصل رفح کراسنگ کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ قاہرہ کی جانب سے اس اعلان پر محض چند گھنٹے بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ نہ تو غزہ کے زخمیوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی گئی اور نہ ہی متاثرین تک بیرون ملک سے آنے والے امدادی سامان کی رسائی کا موقع فراہم کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جن کی زندگیاں بچانے کے لیے فوری طور پر بیرون ملک علاج کی ضرورت ہے۔

گذشتہ منگل سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 600 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں طبی سہولیات کا پہلے ہی فقدان تھا، اب اسپتال بھی زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.