• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اپنی اصل طاقت نہیں دکھائی، دشمن کو مزید "سرپرائز” دیں گے: القسام

جمعہ 11-07-2014
in حماس
0
plf 11-07-19
0
SHARES
0
VIEWS

 

 

 

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ایک ہفتے سے غزہ کی پٹی پر جاری جارحیت کے جواب میں القسام نے اپنی طاقت نہیں دکھائی ہے۔ صہیونی دشمن کے خلاف مجاہدین نے اب تک جو حملے کیے ہیں وہ نہایت معمولی ہیں، کیونکہ القسام ابھی تک اسے وسیع جنگ نہیں سمجھ رہی ہے۔ تاہم تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ غزہ جنگ کو جیسے جیسے وسعت دی جائے گی مجاہدین اپنی اصل طاقت دکھائیں گے اور دشمن کو مزید "سرپرائز” دیا جائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے غزہ کی پٹی میں میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے ناجائز قیام میں آج تک جن علاقوں کو دشمن نہایت محفوظ سمجھتا رہا ہے۔ فلسطینی مجاہدین نے انہیں بھی راکٹوں سے بھرپور حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ پہلی مرتبہ اسرائیل کے دور دراز کے شمالی اور جنوبی علاقوں پر راکٹ حملے ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ کا آغاز دشمن نے کیا ہے لیکن اب اس کا اختتام دشمن کے ہاتھ میں نہیں۔ فلسطینی عوام اور مزاحمتی تنظیموں نے خود کو ایک طویل جنگ کے لیے تیار کرلیا ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے واضح الفاظ میں اسرائیلی دشمن کو پیغام دیا کہ نہتے شہریوں پر آگ اور بارود برسا کر فلسطینی عوام کی مسلح مزاحمت کو دبایا جاسکتا ہے اور نہ ہی ہمیں پسپائی پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔اسرائیل جیسے جیسے اپنی جارحیت میں اضافہ کرے گا، مجاہدین اسی نسبت سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔

انہوں نے دشمن کے خلاف جنگ کو "العصف الماکول” کھایا ہوا بھوسا” کا نام دیا اور کہا کہ جب تک غزہ پر حملے، مغربی کنارے میں کریک ڈاؤن اور بیت المقدس میں صہیونی دہشت گردی جاری ہے فلسطینی عوام کوئی جنگ بندی قبول نہیں کریں گے۔

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.