اسرائیلی ٹینکوں نے جمعہ کی صبح غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں دو گولے داغے جبکہ فلسطینی مزاحمت نے اس حملے کے جواب میں کرم ابو سالم فوجی کیمپ پر چار مارٹر شیل فائر کئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ میں کئی گھنٹوں کے لئے چھائی خاموشی کو توڑ کر غزہ کے بین الاقوامی ائرپورٹ پر بمباری کی۔
اس حملے کے مقابلے میں فلسطینی مزاحمت نے کرم ابو سالم فوجی کیمپ پر چار مارٹر شیل فائر کئے۔ غزہ میں گذشتہ رات ہونے والے فضائی حملوں کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ فلسطینی مزاحمت نے اس حملے کے جواب میں اسرائیلی بستیوں پر 35 راکٹ فائر کئے تھے۔
غیر مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ عرب ممالک نے اسرائیل اور فلسطینی حکومتوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ کروا دیا ہے مگر حماس نے بات کی تصدیق نہیں کی۔