• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جارحیت پر صہیونی دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے: القسام بریگیڈ

جمعہ 04-07-2014
in فلسطین
0
plf reply
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس ” کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے اسرائیلی دشمن کی گیدڑ  بھبکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ مجاہدین صہیونی ریاست کی کسی بھی انتقامی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگ چھیڑ سکتا ہے لیکن اسے ختم نہیں کر سکتا۔ جنگ ختم کرنے کا آپشن فلسطینی مجاھدین کے پاس ہو گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں اسرائیل کی جانب سے تین یہودی لڑکوں کے قتل  کی پاداش میں فلسطینیوں  کو سبق سکھانے کی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ "طاقت کا توازن تبدیل ہو چکا، وقت اب واپس نہیں جائے گا۔ وہ وقت گذرگیا جب اسرائیل جنگ کا اغاز کرکے اسے خود ہی ختم کرتا تھا۔ دشمن کے پاس جنگ شروع کرنے کا اختیار تو ہے لیکن وہ اسے ختم نہیں کر سکتا۔ اسرائیل کو اندازہ نہیں کہ وہ جس جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے وہ اس کے فوجیوں  اور خود صہیونی ریاست کی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ القسام بریگیڈ کے پاس دشمن کو حیران کر دینے والے آپشنز موجود ہیں لیکن انہیں وقت سے پہلے بے نقاب نہیں کیا جائے گا۔ حماس اور القسام بریگیڈ اسرائیلی فوج کی جانب سےغزہ کی پٹی پر کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اسرائیل مسلسل دھمکیاں دے کر فلسطینیوں کے اعصاب کا اندازہ لگا رہا ہے۔ ہم اعصابی اور نفسیاتی طور پر پہلے ہی جنگ جیت چکے ہیں۔ گیدڑ بھبکیاں ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی ہیں۔

ابو عبیدہ نے استفسار کیا کہ کیا اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر فوج کشی کرے گا تو شہر میں موجود ہزاروں جانثار چوڑیاں پہن کر بیٹھے رہیں گے۔ اسرائیل فلسطینی عوام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی انتقامی کارروائیاں اس کا بین ثبوت ہیں لیکن صہیونی دشمن کو اپنے کیے کی سزا بھگتا ہوگی اور وہ فلسطینی عوام کو ٹکڑوں میں بانٹنے کی سازش میں کسی صورت میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

القسام بریگیڈ نے تمام مزاحمتی گروپوں سے اپیل کی کہ وہ بزدل دشمن کی دھمکیوں کا جواب دینے کے لیے اپنی دفاعی قوت مجتع کریں۔ انہوں نے کہا کہ حماس اسرائیلی دھمکیوں کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہر سطح پر جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ مہینے کے وسط میں تین یہودی آباد کاروں کے مغربی کنارے سے پراسرار گم شدگی اور بعدا زاں ان کے قتل کے بعد اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ وہ انتقامی کارروائی کے طور پر غزہ کی پٹی میں فوج کشی کرے گا۔ اسرائیلی فوج کی دھمکیوں کے جواب میں حماس کے عسکری ونگ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ سے باز رہے ورنہ غزہ کی پٹی دشمن فوج کا قبرستان ثابت ہو گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.