• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کاروں کے اغواء کا ڈرامہ فلسطینیوں کی لوٹ مار کے لیے رچایا گیا؟

بدھ 02-07-2014
in فلسطین
0
plf darama
0
SHARES
3
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں 13 جون کی شام کو الخلیل شہر سے پراسرار طور پر لاپتا ہونے والے تین یہودی آباد کاروں کے مبینہ اغواء کا ڈراپ سین ان کی مردہ حالت میں پائے جانے سے ہوا ہے لیکن صہیونی فوج کی مغربی کنارے میں جاری کریک ڈاؤن کی ظالمانہ مہم کے پس پردہ کچھ دیگر عوامل کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر تین ہفتوں تک اسرائیلی فوج، پولیس، سیکیورٹی اداروں، خفیہ والوں حتٰی کہ یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں ہونے والی لوٹ کھسوٹ کے بعد یہ تاثر بھی عام ہو رہا ہے کہ اسرائیل نے تین یہودی آباد کار لڑکوں کے اغواء کا ڈرامہ رچایا ہی فلسطینیوں کی لوٹ مار کے لیے تھا۔
 
اس ضمن میں مرکز اطلاعات فلسطین نے ایک رپورٹ میں روشنی ڈالی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران نہتے شہریوں سے بھاری رقوم مانگی جاتیں۔ مثال کے طور پر جنین کے جنوب میں بیر الباشا قصبے میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے شریف غوادرہ نامی ایک فلسطینی سے کہا کہ ‘جان کی امان چاہتے ہو تو چپکے سے گیارہ ہزار شیکل ہماری ہھتیلی پر رکھ دو’۔ شریف غوادرہ اس نوعیت کی دھمکیوں کا سامنا کرنا والا واحد شخص نہیں بلکہ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران غیرمعمولی لوٹ کھسوٹ سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کو لوٹنے کے لیے یہودی آباد کاروں کے اغواء کا تماشا لگا رکھا تھا۔

جنین کے غوادرہ کا کہنا ہے کہ "اسرائیلی فوج کے ایک سینیئر افسر کی زبان سے میں یہ بات سن کر حیران ہی رہ گیا کہ گیارہ ہزار کی رقم فورا ہمیں دے دو ورنہ تمہیں جان سے مان ڈالیں گے”۔ جب غوادرہ نے جواب میں کہا کہ اس کے پاس تو اتنی خطیر رقم موجود نہیں ہے تو اسے کہا گیا کہ وہ ان کے ساتھ چلے۔ چنانچہ اسے ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور سیدھا سالم فوجی جیل لے جایا گیا۔ جیل میں اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور دو دن کے بعد اس کی رہائی ہوئی۔

مشرقی جنین کے قصبے فقوعہ کے میلاد مساد کی بھی ایسی ہی کہانی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے حراست میں تو لیا مگر ساتھ جاتے ہوئے اس کی گاڑی بھی لے گئے۔ چھاپوں کے دوران قیمتی اشیاء کی توڑ پھوڑ اور انہیں چوری کیے جانے میں اسرائیلی فوج ماضی میں بھی بدنامی کی حد تک مشہور رہی ہے تاہم حالیہ وحشیانہ کریک ڈاؤن میں تو صہیونی فوجیوں نے اس ظلم کی انتہا ہی کردی تھی۔
 
فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے کی صہیونی وارداتوں میں اس نوعیت کے کئی واقعات ریکارڈ پر موجود ہیں۔
ایک اور مثال مغربی جنین کے سعید شعبان کی ہے۔ سعید نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اس کے گھر میں چھاپہ مارا اور تلاشی سے قبل پوچھنے لگے کہ آپ کے پاس کتنی نقد رقم ہے۔ شعبان نے بتایا کہ اس کے پاس صرف 150 شیکل ہیں۔ اس پر ایک یہودی اہلکار نے کہا کہ ہم گھر کی تلاشی لیتے ہیں اگر ہمیں ان کے علاوہ مزید رقم بھی مل گئی تو وہ ضبط کرلی جائے گی۔ رقم تو انہیں نہیں ملی البتہ تلاشی کی کارروائی میں گھر میں موجود زیوارت دبا لیے۔

حماس کے اسیر رہ نما الشیخ جمال ابو الھیجاء کا جنین ہی میں موجود گھر بھی اسرائیلی فوج کی لوٹ مار کا نشانہ بنا۔ اسیر رہ نما کی اہلیہ ام العبد نے بتایا کہ یہودی فوجیوں کی ایک پارٹی نے ان کے گھر پر دھاوا بولا اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے۔ چھاپہ مار یہودی فوجیوں کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر "بیس ہزار شیکل” کی رقم چاہیے۔ اس پر ام العبد نے کہا کہ ان کے پاس اتنی بھاری رقم نہیں ہے۔ جواب میں یہودی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں۔ ہم دوبارہ چھاپہ ماریں گے۔ اس وقت تک اس کا انتظام کرکے رکھنا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.