فلسطینی انسانی حقوق کے ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جاری حالیہ فوجی آپریشن میں فلسطینیوں کو اغوا کرنے کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا ہے کہ جس کے نتیجے میں اغوا کردہ فلسطینی شہریوں کی تعداد 639 ہوگئی ہے۔
فلسطینی اسیران کی سوسائٹی کے مطابق بدھ کے روز علی الصباء ہونیوالے اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں اسرائیلی فوج نے 44 فلسطینی اسیران کو حراست میں لے لیا جس کے نتیجے میں گرفتار شدہ کل فلسطینیوں کی تعداد 639 ہوگئی۔
ان اسیران میں سب سے زیادہ اسیر الخلیل سے ہیں جن کی تعداد 230 جبکہ اس کے بعد نابلس میں 102 اور بیت لحم کے 85 اسیران ہیں جو کہ اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اور واقعہ میں سلفیت کے مغربی علاقے میں موجود مسجد قراوت بنی حسن میں نماز تراویح کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث کئی فلسطینی شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
