• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کو جنگی جرائم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی: اسلامی جہاد

منگل 01-07-2014
in فلسطین
0
plf price
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست طاقت کے ذریعے فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق اور مطالبات سے دستبردار نہیں
کرسکتا ہے۔

فلسطینی اپنے عزم اور مسلح جدو جہد کے ذریعے صہیونی ریاست کے منظم جنگی جرائم کا مقابلہ جاری رکھیں گے اور قابض دشمن کو اپنے جرائم کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جنگی مجرموں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ صہیونی ریاست، اس کی فوج اور خفیہ ادارے تین لاپتا یہودی آباد کاروں کو زندہ ڈھونڈنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ اپنی اس ناکامی کا نزلہ فلسطینی عوام پر گرانے کی ناکام کوشش کرکے نہتے فلسطینیوں کے خلاف ایک نئی جنگ کا جواز تراشا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جانب سے تین ہفتوں تک یہودی آباد کاروں کی تلاش کی آڑ میں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں لاکھوں فلسطینی باشندوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھی گئی۔ جارحیت کا سلسلہ غزہ کی پٹی تک وسیع کردیا گیا اور بمباری کرکے کئی نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ اسرائیل دلیل کی زبان میں بات کرنے کے بجائے صرف طاقت کی زبان جانتا ہے۔

اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر فوج کشی کی دھمکیاں سنجیدہ ہیں اور فلسطینی مزاحمت کار صہیونی فوج کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ غزہ کی پٹی پر حملہ کیا گیا تو شہر کو دشمن فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.