فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عز الدین القسام شہید کا ایک کمانڈر شہید اور دو کارکن زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین صہیونی فوج نے اتوار کی شام غزہ کے جنوب میں خان یونس کے شمال مشرق میں القرارہ کے مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی فوج کے بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے نے ایک موٹرسائیکل سوار القسام کمانڈر کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید کمانڈر کی شناخت 22 سالہ ’’محمد زیاد ابورزق ‘‘ المعروف العبید کے نام سے ہوئی ہے۔
القسام کمانڈر کی جانب سے جاری ایک بیان میں ابو رزق کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ شہید کمانڈر تنظیم کا اہم کمانڈر تھا۔ تاہم زخمی ہونے والے دونوں فلسطینیوں کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
قبل ازیں افطار سے کچھ دیرقبل اسرائیلی فوج کی توپخانےسے گزہ کے مختلف مقامات پر گولہ باری کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ گذشتہ کچھ ایام سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر فوجی حملوں میں غیرمعمولی اضافہ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
