اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل ایک بار پھر مغربی کنارے میں گم ہونے والے تین یہودی آبادکاروں کی تلاش میں ہونے والے فوجی آپریشن کیمذمت کرنے میں ناکام ہوگئی۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق مسلم اور عرب ممالک کے گروپ نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی آپریشن کی مذمت کرے۔
عرب اور مسلمان ممالک کے اس مطالبے کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس کے دوران روسی سفیر برائے اقوام متحدہ نے اٹھایا تھا۔
اخبار کے مطابق کچھ ہی دنوں میں ایسا دوسری دفعہ ہوا ہے کہ عرب ممالک کی جانب سے کئے جانے والے مطالبے کو سیکیورٹی کونسل نے سننے سے انکار کردیا ہے۔