مقبوضہ فلسطین میں کل جمعہ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ماہ صیام کا آغاز کل اتوار کو ہو رہا ہے۔ غزہ کی پٹی کے شہری بھی کل سے روزہ رکھیں گے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رویت ہلال رمضان کے لیے مختص کمیٹی نے شیڈول کے مطابق جمعہ کی شام چاند دیکھنے کی کوشش کی تاہم دیار فلسطین میں چاند نظر نہیں آسکا ہے جس کے بعد یہ اعلان کیا جا رہا ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز 29 جون بروز اتوار سے ہو رہا ہے۔
ادھر سعودی عرب، مصر، یمن، کویت، اردن، متحدہ عرب امارات، لبنان اور آسٹریا میں بھی کل اتوار کو پہلا روزہ ہوگا۔
اس موقع پر فلسطین میں آن لائن خبر رسانی کے مستند ادارے "مرکز اطلاعات فلسطین” کی جانب سے عالم اسلام اور مجاھدین اسلام کو 1435 ھجری کے رمضان المبارک پر ھدیہ تبریک پیش کیا جا رہا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی یہ دعا ہے کہ ماہ صیام پوری مسلم امہ کے لیے رحمتوں، برکتوں کا مہینہ ثابت ہو اور اس کے بعد شروع ہونے والا نیا اسلامی سال اسلام دشمنوں کی شکست اور مسلمانان عالم کی فتح کے لیے کامرانیوں کا سامان لے کرآئے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
