• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ: وزارت صحت کے ملازمین کا احتجاجی مظاہروں میں شدت لانے کا اعلان

جمعرات 26-06-2014
in غزہ
0
plf announce
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ کی وزارت صحت کے ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ وہ اپنی تنخواہیں ادا نہ کئے جانے کی صورت میں اپنے احتجاج کو اگلے مرحلے میں لے جائیں گے اور فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی تنخواہیں ادا کریں۔

ادویات اور ہیلتھ کئیر کی ٹریڈ یونینز نے غزہ میں وڈیو کانفرنس کے ذریعے حکومتی میٹنگ کے موقع پر منگل کے روز وزراء کونسل کے باہر ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔ فلسطینی متحدہ حکومت نے غزہ کے 4000 ملازمین کو تقسیم کے بعد بھرتی کئے جانے کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی سے انکار کردیا ہے۔

غزہ کے موجودہ سٹاف کو اس وقت بھرتی کیا گیا تھا جب فلسطینی اتھارٹی کی حکومت کے ملازمین نے اس وقت کی حماس حکومت پر دبائو بڑھانے کی خاطر کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

ٹریڈ یونینز کے مظاہرین نے اس موقع پر بینرز اور نعرے بلند کرتے ہوئے متحدہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے اور غزہ کے ملازمین کے خلاف تعصب کی پالیسی کو ختم کردے۔

اس موقع پر یوین کے سربراہ عبدالکریم العتال نے نئی فلسطینی حکومت اور مفاہمتی معاہدے پر دستخط کرنے والی تمام پارٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ غزہ کے ملازمین کے حقوق کسی کے لئے مذاکرات کا بہانہ نہیں ہیں اور انہوں نے محمود عباس کو ان کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا پورا پورا ذمہ دار قرار دیا۔ العتال نےخبردار کیا ہے کہ اگر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو وہ احتجاج کو اگلے مرحلے پر لے جائینگے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.