اسرائیل کی ایک عدالت نے فلسطینی خاتون مسز عالیہ الشیخ علی عباسی کو سنہ 2012 ء میں ایک یہودی فوجی پر چھری سے حملے کی کوشش کے الزام میں چالیس ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں اسیران کمیٹی کے چیئرمین امجد ابو عصب نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ عالیہ عباسی کو 02 جنوری 2012ء کو بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم اسے 22 فروری 2012ء کو رہا کردیا گیا اور رہائی کے بعد اسے گھر میں نظر بند رکھا گیا۔ رواں سال 08 مارچ تک وہ عدالت میں 32 مرتبہ پیش ہوئی۔
گذشتہ روز عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے اسے دوبارہ گرفتار کرنے اور چالیس ماہ تک جیل میں قید رکھنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ 49 سالہ عالیہ عباس کا ایک بیٹا داؤد عباسی سنہ 2010ء سے اسرائیلی جیل میں قید ہے۔ اسے دس سال کی قید با مشقت کی سزا کا سامنا ہے
