قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز یطہ قصبے میں الخلیل سے فوار مہاجر کیمپ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی گھروں اور زرعی املاک کو تباہ کردیا۔
سماجی کارکن راتب الجبور نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ اسرائیلی بلڈوزرز نے چار گھر اور ایک عارضی رہائشگاہ کو غیر قانونی تعمیر کے الزام میں مسمار کردیا۔
اس کے علاوہ مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے فوجی بلڈوزرز کے ہمراہ فلسطینی زرعی زمینوں اور پانی کے کنویں کو مسمار کردیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
