• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیر کی 107 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری

ہفتہ 14-06-2014
in فلسطین
0
plf 107
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی ایمن اطبیش 28 فروری کے بعد سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج ان کی بھوک ہڑتال کو 107دن بیت چکے ہیں۔ طویل بھوک ہڑتال کے باعث ایمن اطبیش کی حالت نہایت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انتظامی حراست میں رکھے گئے فلسطینی شہری ایمن اطبیش نے اپنی بلا جواز گرفتاری اور بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھنے کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی۔ بھوک ہڑتال کے باعث وہ نحیف اور کمزور ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے رہائی یا تا دم مرگ بھوک ہڑتال کا عزم ظاہر کیاہے۔

اطبیش کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث متعدد مرتبہ وہ عارضہ قلب سے بھی گذرے ہیں۔ اہل خانہ کو خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت اطبیش کی حرکت قلب بند ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ایمن اطبیش کو ماضی میں اسرائیلی فوج نے کم سےکم پانچ مرتبہ گرفتار کیا اور انہوں نے کئی کئی ماہ طویل قیدیں کاٹیں۔ تین مرتبہ انہوں نے بھوک ہڑتال کی اور موجودہ بھوک ہڑتال ان کی طویل ترین ہڑتال قراردی جا رہی ہے۔ اس وقت انہیں آساف ھروفیہ اسپتال میں رکھا گیا ہے جہاں نام نہاد قصاب یہودی ڈاکٹر علاج کی آڑ میں اسیر پرتشدد کرتے ہیں۔ اس سے پچھلی ایک بھوک ہڑتال 105 دن تک جاری رہی تھی جس میں کے بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

بھوک ہڑتالی اسیر کو سانس کی تکلیف کے علاوہ معدے اور جگر کی بیماری بھی لاحق ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.