قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں بیت المقدس کے چھ شہری اور جنین کے درجنوں نوجوان زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوجیوں نے قدیم بیت المقدس میں فلسطینی اسیر عمار الحصاری کی رہائی پر خوشی منانے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔ اسیران سوسائٹی کے بیت المقدس میں سربراہ ناصر قوس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے استقبال کے شرکاء پر انتہائی جارح انداز میں نشانہ بنایا۔
اس موقع پر ایک 12 سالہ بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ جنین کے علاقے میں ایک 14 سالہ لڑکے حمزہ عبداللہ کو ربڑ کی گولی لگ گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
