فلسطینی مجلس قانون ساز کے سپیکر ڈاکٹر عبدالعزیز دویک کا کہنا ہے کہ فلسطین میں قومی اتفاق رائے کی عبوری حکومت کی تشکیل کا اعلان آئندہ ہفتے کر دیا جائے گا۔
عبدالعزیز دویک نےخبر رساں ادارے ‘الرائے’ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ عبوری حکومت کے حلف سے پہلے نئی کابینہ سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی وزراء کے ناموں پر تاحال مشاورت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاض مالکی کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپنے سے متعلق اختلاف پر جلد قابو پا لیا جائے گا کیونکہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اس سلسلے میں اپنے موقف میں لچک پیدا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
یاد رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے رامی حمداللہ کو اتفاق رائے پر مشتمل عبوری قومی حکومت تشکیل دینے کا فریضہ سونپا ہے
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
