فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ میں یہودی آباد کاروں کی ایک کار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم اس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویژن 2 کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی کار "آدم” یہودی کالونی کے یہودیوں کی تھی۔ فائرنگ کے بعد یہودی آباد کاروں نے صہیونی پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا تھا۔ تاہم کسی شخص کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ کار پر گولیوں کے نشان واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
