اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی شہر نابلس سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی صحافی احمد البیتاوی کو جیل سے رہا کر دیا مگر رہائی کے فوری بعد اسے ایک دوسرے شہر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی شہریوں نے بتایا کہ اسرائیلی جیل عوفر کی انتظامیہ نے 20 ہزار شیکل کی ضمانت پر 32 سالہ صحافی احمد حامد البیتاوی کو جیل سے رہا کرتے ہی اسے نابلس کے بجائے جنین میں منتقل کر دیا اور وہیں پر اسے نظر بند کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ احمد حامد البیتاوی نابلس میں فارس ابو الحسن کے دفتر میں ایک قانونی مشیر اور فلسطینی اسیران کے دفاع کے لیے بھی خدمات انجام دیتا رہا ہے۔
قابض صہیونی فوج نے اسے رواں سال 20 فروری کو ابو الحسن کے دفتر سے اس کے کئی دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ حراست میں لیا تھا۔ نابلس ہی کے ایک دوسرے صحافی اسامہ مقبول کو بھی گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے رہا کیا تھا۔ اسے بھی اپنے آبائی شہر کے بجائے عکا میں ایک دوسرے مقام پر جبری نظر بند کردیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
