قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز غزہ سے جاری ہونے والے ایک فلسطینی اخبار کی مغربی کنارے میں طباعت اور اشاعت کو روک دیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز علی الصبح رام اللہ میں الایام اخبار کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور اس کے مینیجرز کو حکم دیا کہ وہ اس اخبار کی طباعت اور اشاعت فوری طور پر بند کردیں۔
اس موقع پر فلسطینی اخبار کی انتظامیہ نے عہد کیا کہ وہ بھی مختلف ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اخبار کو مغربی کنارے میں تقسیم کریں گے۔اخبار کے ڈائریکٹر جنرل ایاد قرہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ بدھ کی صبح الایام کے مینیجرز کو واضح دھمکیاں دی گئی کہ اسرائیلی کحکام غزہ سے جاری ہونے والے اخبار کی مغربی کنارے میں پرنٹنگ اور تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔
حماس اور فتح کے درمیان ہونیوالے حالیہ مفاہمتی معاہدے کے نتیجے میں غزہ سے شائع ہونے والے اخبار مغربی کنارے جبکہ اسی طرح مغربی کنارے سے جاری ہونیوالے اخبار غزہ میں تقسیم ہوسکیں گے۔
