• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے میں مصر کی معاونت کا شبہ

منگل 27-05-2014
in فلسطین
0
plf help
0
SHARES
0
VIEWS

ترکی کے ایک سابق سفیر احمد چلکول نے انکشاف کیا ہے کہ اکتیس مئی 2010 ء کو فلسطینی محصور شہرغزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والے عالمی بحری جہازوں کے قافلے پر
اسرائیلی فوج کے حملے میں ممکنہ طور پر سابق مصری صدر حسنی مبارک کی حکومت نے تل ابیب کی مدد کی تھی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک سفارت کار نے فریڈم فلوٹیلا کے ترک بحری جہاز” مرمرہ "پر اسرائیلی بحریہ کے خونی حملے کے چار سال پورے ہونے پر ایک کتاب شائع کی ہے۔ اپنی اس کتاب میں احمد چلکول نے مرمرہ پر حملے کے ضمن میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

وہ لکھتے ہیں کہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ ترک بحری جہاز کے بارے میں اہم معلومات اسرائیل کو مصری حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ہوں گی۔ کیونکہ ترک بحری جہاز پر ایک مشکوک مصری سوار ہوا لیکن جہاز کے روانہ ہونےسے قبل ہی اتر گیا تھا۔

ترک سفارت کار کہنا ہے کہ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ترکی سے آنے والے امدادی جہاز میں اسلحہ بھی لادا گیا ہے۔ اس قسم کی گمراہ کن معلومات انہیں مصری حکومت کی جانب سے دی گئی ہوں گی۔ کیونکہ مصر کے سابق مرد آہن حسنی مبارک اور ترک حکومت کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے۔ قاہرہ انقرہ سے انتقام لینے کے لیے اسرائیل سے جھوٹ بول سکتا تھا۔

مصنف نے مزید لکھا ہے کہ قاہرہ میں ترک سفارت خانے کو یہ اطلاع ملی تھی کہ مصری انٹیلی جنس کا ایک اہلکار ہوائی جہاز کے ذریعے انقرہ پہنچا ہے۔ جہاں اس نے غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہونے والے امدادی جہاز کا بھی خفیہ طور پر معائنہ کیا ہے۔اس سے یہ شک ہوتا ہے کہ نو ترک شہریوں کے بہیمانہ قتل اور پچاس سے زائد کو زخمی کرنے میں صہیونی فوج کا معاون رہا ہے۔

خیال رہے کہ 31 مئی 2010 کو انسانی حقوق کے عالمی کارکنوں کا ایک عظیم الشان بحری امدادی قافلہ غزہ کی پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے عالمی سمندری حدود میں عازم سفر تھا کہ اس دوران قابض فوج کی بحریہ نے ترکی کے امدادی جہاز مرمرہ پرحملہ کرکے نو ترک شہریوں کو شہید اور پچاس کو زخمی کر دیا تھا۔ قابض فوج نے امدادی سامان لوٹنے کےبعد قافلے میں شامل چھ سو انسانی حقوق کے رضاکاروں اورعالمی شخصیات کو یرغمال بنا لیا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.