عالمی مارچ برائے بیت المقدس کے منتظمین نے کہا ہے کہ انہوں نے نیلسن منڈیلا کی طرف سے 2007 میں بنائی جانیوالی "عمائدین کی تنظیم” کو اسرائیلی جرائم کے خلاف آواز اٹھانے پر مجبور کرنے کے لئے پٹیشن دائر کردی ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری کی جانیوالی پریس ریلیز میں امید ظاہر کی ہے کہ اس پٹیشن سے بیت المقدس اور اس کے اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کو بچانے کے خواہشمند دس لاکھ لوگ دستخط کردیں گے۔
اس پٹیشن کا مقصد ہے کہ وہ دنیا کی توجہ اسرائیل کی صیہونی سرگرمیوں کی طرف مبذول کروائے گی تاکہ اس کے جرائم پر اس سے پوچھ گچھ کی جاسکے۔
