فلسطین کے تاریخی شہرمقبوضہ بیت المقدس میں کے شمال میں الخلائلہ کالونی میں اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں کی مسماری کی ایک کارروائی میں فلسطینیوں کی ملکیتی کئی دکانیں منہدم کر دی گئیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق صہیونی فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں اسرائیلی بلدیہ کےاہلکاروں نےبھی حصہ لیا۔ صہیونی فوجیوں نے کالونی کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے اور بلڈوزوں کی معدد سے کئی دکانوں کو گرا دیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
