مقبوضہ مغربی کنارے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے جنین مہاجر کیمپ کے علاقے الحصان پر حملہ کیا ہے۔
جنین کیمپ میں ذرائع نے بتایا فلسطینی اتھارٹی کو جوابدہ سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے کیمپ پر حملے کی کوشش کی جس کے بعد مزاحمت کاروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ فلسطینی انتظامیہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے کیمپ پر حملہ اس وقت کیا جب اہالیاں علاقہ فتح تحریک سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی کی رہائی پر ان کے لیے استقبالیہ تقریب کی تیاری کر رہے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ کیمپ میں فلسطینی انتظامیہ سیکیورٹی اہلکاروں کے انخلاء کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ ختم ہو گیا۔
حالیہ چند دنوں کے دوران فلسطینی انتظامیہ کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں مزاحمت کاروں اور اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے حامیوں کی تھانوں میں حاضری کے بلاوے اور گرفتاری مہم میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ سلسلہ گذشتہ ماہ [اپریل] کے اواخر میں فتح اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے علی الرغم جاری ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
