غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں بجری اکٹھی کرنے والے مزدوروں پر قابض صہیونی فوجیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی ہو گیا۔
علاقے کے ایک فیلڈ آبزرور نے کہا کہ غزہ کے شمال میں واقع بیتِ حانون [ایرز] کراسنگ پر قابض اسرائیلی فوجیوں نے بجر اکھٹی کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر مشین گن کی گولیاں برسائیں جسکے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔
وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فائرنگ سے 21 سالہ نوجوان کا پائوں زخمی ہوا، تاہم مضروب نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
