• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کا سلسلہ جاری

اتوار 18-05-2014
in فلسطین
0
plf jail
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام قائم جیلوں اور حراستی مراکز میں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں پر وحشیانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔

 

کل ہفتے کے روز طولکرم کی ایک جیل سے رہائی پانے والے نوجوان 24 سالہ مصعب الحصری نے بتایا کہ دوران حراست اسے فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس اہلکار کئی روز تک وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ مصعب کا کہنا ہے کہ فلسطینی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی طرف سے اسے مسلسل تین دن تک بغیر کسی وقفے کے ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ تین دن اور تین راتوں میں اسے ایک منٹ کے لیے بھی آرام کی اجازت نہیں دی گئی۔

سابق اسیر کے اہل خانہ کے ایک ذریعے نے "مرکز اطلاعات فلسطین” کو بتایا کہ مصعب کو دوران حراست طرح طرح کے حربوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اسے گھٹنوں پر کھڑے ہونے، پاؤں کی انگلیوں پر کھڑے ہونے اور کئی کئی گھنٹے ایک ٹانگ پر کھڑے رہنے کی سزائیں دی گئیں۔ جب وہ شدت تکلیف کے باعث بے ہوش ہو کر گر جاتا تو اسے لاتوں، مکوں، گھونسوں اور لاٹھیوں سے مارا پیٹا جاتا تھا۔ یوں اس نے چوبیس دن حراستی مرکز میں اسی عذاب میں گذارے۔

مصعب کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ حراست مرکز میں صرف مصعب کو تشدد کے وحشیانہ حربوں کا نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں کے ہاتھوں طولکرم حراستی مرکز میں کئی دوسرے سیاسی قیدی اب بھی ہولناک تشدد برداشت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پچھلے ماہ اپریل میں فلسطینی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور الفتح کے درمیان مفاہمت کے بعد یہ طے پایا تھا کہ اب کسی کے پاس کوئی سیاسی قیدی نہیں ہوگا۔ غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت نے فوری طور پر الفتح کے تمام سیاسی قیدی رہا کر دیے تھے لیکن مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے جیل اہلکار اور خفیہ ادارے اب بھی سیاسی کارکنوں کو تعذیب وتشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس کی تازہ مثال مصعب الحصری کی ہے، جو چوبیس روز تک وحشیانہ تشدد برداشت کرنے کے ہفتے کو رہا ہوا ہے لیکن اہل خانہ کا کہنا ہے کہ طویل تشدد سہنے کے بعد وہ صحیح طور پر چل پھر نہیں سکتا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.