فلسطینی اتھارٹی کے چئیرمین محمود عباس نے لندن میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کرکے امن عمل پر بحث کی جبکہ اسلامی جہاد کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مفاہمتی عمل کو مزید آگے بڑھایا جائے۔
اس سے پہلے محمود عباس نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور ان کے نائب نک کلیگ سے ملاقات کی تاکہ امن عمل، دوطرفہ تعلقات اور فلسطینی مفاہمتی عمل پر بات چیت کی جاسکے۔
ان ملاقاتوں میں محمود عباس کے ساتھ صائب عریقات، وزیر خارجہ ریاض الملکی، عباس کے سفارتی مشیر مجدی الخالدی اور برطانیہ میں فلسطین کے سفیر مینیول حسیسن شامل تھے۔
یہ ملاقات اس وقت ہورہی ہے کہ جب اسلامی جہاد کے رہنما احمد المدلل نے حماس اور فتح کے درمیان ہونے والے مفاہمتی معاہدے کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے بدنام زمانہ فلسطینی تقسیم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
المدلل کہا کہ،” اس مفاہمتی حکومت کو تمام فلسطینی اصولوں اور مزاحمت کے حق سے جڑے رہیں تاکہ بحیرہ احمر سے لے کر بحیرہ عرب تک فلسطین کو آزاد کروالیا جائے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
