• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ارض فلسطین میں ناپاک صہیونیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں: القسام

جمعرات 15-05-2014
in حماس
0
plf alqassam
0
SHARES
7
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ”حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے کہا ہے کہ ارض فلسطین میں صہیونیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، وہ جلد از جلد فلسطینیوں کا وطن خالی کردیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرزمین فلسطین میں صہیونیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ جو لوگ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کو قائم دائم رکھنے کی دعوے کر رہے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس کا کوئی آئینی جواز نہیں ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب عرب اور مسلم امہ فلسطین سے یہودی ریاست کو اکھاڑ پھینکیں گے۔

قیام اسرائیل کے 66 مکمل ہونے پر "یوم نکبہ” کی مناسبت سے جاری بیان میں ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ مزاحمت فلسطینی عوام کے دلوں میں موجود ہے۔ فلسطینی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ مسلح مزاحمت کے ذریعے کریں گے۔ فلسطینی عوام کو جب تک ان کے بنیادی حقوق میسر نہیں ہوجاتے وہ ہتھیار نہیں چھوڑیں گے۔

ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ میں صہیونیوں سے کہتا ہوں کہ کرہ ارض کے ان خطوں میں اپنا ملک تلاش کریں جہاں تمہارے آباؤ اجداد ہوں۔ مقدس فلسطینی سرزمین سے تمہارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ چاہے تمہیں اچھا لگے یا برا لگے فلسطین چھوڑ دیں۔

خیال رہے کہ فلسطین میں آج پندرہ مئی کو ملک بھر میں یوم نکبہ کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جا رہی ہے۔ فلسطینی عوام سنہ 1948 ء میں سرزمین فلسطین پر صہیونی ریاست کے قیام کی یاد میں ہر سال پندرہ مئی کو "یوم نکبہ” مناتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.